4 ستمبر 2014 - 09:07
اقوام متحدہ کی اسپائیکر ایئر بیس کے عاملین کو سزا دینے کی تاکید

اقوام متحدہ نے عراق میں اسپائیکر ایئر بیس میں ہونے والے قتل عام کے عاملوں کے خلاف جنگی جرائم کی عدالت میں مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے بدھ کے دن، اسپائیکر ایئر بیس میں دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر کے ہاتھوں عراقی سولجرز کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس وحشیانہ اور غیر انسانی قتل عام کے عاملوں کے خلاف حتمی طور پر جنگی جرائم کی عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔ واضح رہے کہ بارہ جون کو دہشتگرد تکفیری گروہ کے عناصر نے موصل میں اسپائیکر ایئر بیس پر حملہ کر کے اس کو اپنے قبضے میں لیکر سترہ سو عراقی سولجرز کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا تھا۔ ملاڈینوف نے اپنے بیان میں کہا  ہے کہ ابھی بھی ان عراقی سولجرز کے بارے میں بہت سے شکوک و شبہات موجود ہیں، اس لئے عراق کی حکومت حتمی طور پر اس وحشیانہ قتل عام کی تحقیقات کے لئے آزادانہ کمیشن تشکیل دے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲